مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں دو مزید خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایرانی فوج کے بیان کے مطابق، دونوں آئل ٹینکر انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے اور اپنے ریڈار سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ اس دوران وہ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی بحریہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے میں آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کی ذمہ داری سب سے پہلے امریکہ کے صدر پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے بعد ان جہازوں کے مالکان بھی ذمہ دار ہیں، جو ان کے جھوٹے پروپیگنڈے پر اعتماد کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ